دھرتی سے محبت کا منفرد انداز

اپنی سرزمین سے محبت انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ اور اس کا اظہار بھی ہر انسان اپنے انداز میں کرتا ہے۔ ہمیں بھی اپنے علاقے سے انتہائی لگن ہے جس کا اظہار گاہے گاہے کرتے رہتے ہیں۔ زیر نظر بورڈ جو کہ عباس پور پُل سے آگے ہجیرہ روڈ پر لگایا گیا ہے۔آپ احباب بھی اپنی محبتوں کا ثبوت دیں اور اس بورڈ پر کچھ بھی لکھنے یا نقصان پہنچانے سے گریز کریں ۔ اس کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے نظر رکھیے کہ کوئی بھی اسے نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے۔
اگر آپ یہاں اپنی خوب صورت تصاویر بناتےہیں تو ہمیں بھی ارسال کیجئے۔
اور اگر ممکن ہو سکے تو سوشل میڈیا پہ اپنی تصاویر #iLoveAbbaspurہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔
شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں